اظہر کلیم جن کا اصلی نام محبوب عالم تھا۔

اظہر کلیم کا نام ڈائجسٹوں کی دنیا میں بہت مقبول ہوا، اظہر کلیم نے نئے افق (ابن صفی میگزین)، نیا رخ، اشارہ ڈائجسٹ کے لیے بہت ساری خدمات سر انجام دی ہیں۔

اظہر کلیم نے 1963ء یا 1963ء کے آس پاس اردو کے عظیم بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ابن صفی صاحب کے کرداروں پر بھی لکھا اور اس دور میں اظہر کلیم کی عمران سیریز بہت مقبولیت ہوئی، یہ نہیں معلوم کے انھوں نے ابن صفی ہی کے ایک اور مشہور و معروف سلسلے جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) پر بھی ناول لکھے یا نہیں مگر ان کی عمران سیریز کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی مگر اظہر کلیم نے بعد میں ابن صفی سے ان کے کرداروں پر لکھنے کی وجہ سے معافی مانگ لی اور ابن صفی نے ان کو معاف بھی کر دیا۔ اظہر کلیم نے ابن صفی کے کرداروں پر لکھنا چھوڑ دیا۔ 1976ء کے آس پاس اظہر کلیم صاحب نے مشتاق احمد قریشی صاحب کے ساتھ مل کر نئے افق میگزین (ابن صفی میگزین) اور نیا رخ میگزین کے لیے بہت محنت سے کام کیا۔ نئے افق میگزین کی مقبولیت میں اظہر کلیم کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

مشتاق احمد قریشی صاحب کے بقول اظہر کلیم صاحب کی لکھنے کی رفتار بہت تیز تھی۔ اظہر کلیم صاحب نے کئی انگریزی ناولوں کے اردو میں شاندار ترجمے بھی کیے۔

اظہر کلیم کو اپنی کئی بہترین صلاحتوں پر کام کرنے کا زیادہ وقت نہ مل سکا اور اظہر کلیم جوانی ہی میں انتقال کر گئے تھے۔ اظہر کلیم کی وفات تقریباً 1988ء میں ہوئی تھی۔