اعلام کسے کہتے ہیں؟

عَلَم یوں تو جھنڈے کو کہا جاتا ہے لیکن عربی صرف و نحو میں اس سے مراد ایسے الفاظ (اسم، لقب، کنیت وغیرہ) ہیں جو کسی شخص کے لیے پہچان اور علامت بن جائیں۔ عموماً تو انسان کا نام ہی عَلَم ہوتا ہے لیکن بعض اوقات دیگر اعلام بھی ہوتے ہیں جو نام سے بھی زیادہ پہچان بن جاتے ہیں جیسے ابو بکر ایک کنیت ہے لیکن یہ حضرتِ صدیقِ اکبرؓ کی شخصیت کے لیے علَم ہے۔

قرآنِ پاک کے سارے اعلام

ترمیم

قرآنِ پاک میں کل 233 اعلام وارد ہوئے ہیں لیکن یہ کمپیوٹر  کے حساب سے ہے۔  وہ زیر و زبر کو ایک الگ حرف مانتا ہے اور اسی اعتبار سے ایسے الفاظ کو الگ اعلام مانتا ہے جیسے اسمٰعیلُ اور اسمٰعیلَ (پیش اور زبر کے ساتھ) ہمارے نزدیک تو ایک ہی فرد ہے لیکن مشین کی آنکھ اسے دو سمجھتی ہے۔ اگر ایسے مکررات سے صرف نظر کریں تو صرف 87 اعلام ہیں۔ ذیل میں ان تمام اعلام کو دکھایا گیا ہے۔

اعلام القرآن
شمار کلمہ
1 ءَادَمُ
2 ءَازَرَ
3 اللَّٰتَ
4 اللَّهُ
5 اللَّهُمَّ
6 إِبْرَٰهِيمُ
7 إِبْلِيسُ
8 إِدْرِيسَ
9 إِرَمَ
10 إِسْحَٰقَ
11 إِسْرَٰءِيلُ
12 إِسْمَٰعِيلُ
13 إِلْ
14 إِلْيَاسَ
15 أَحْمَدُ
16 أَيُّوبَ
17 بَابِلَ
18 بَدْرٍ
19 بَعْلًا
20 بَكَّةَ
21 تُبَّعٍ
22 ثَمُودُ
23 جَالُوتَ
24 جَهَنَّمُ
25 جِبْرِيلُ
26 حُنَيْنٍ
27 دَاوُدُ
28 رَمَضَانَ
29 زَبُورًا
30 زَقُّومٍ
31 زَكَرِيَّا
32 زَيْدٌ
33 سَٰمِرِيُّ
34 سَبَإٍ
35 سَقَرُ
36 سَلْسَبِيلًا
37 سَيْنَاءَ
38 سُلَيْمَٰنُ
39 سُوَاعًا
40 سِينِينَ
41 شُعَيْبُ
42 صَٰلِحُ
43 طَالُوتُ
44 عَادٌ
45 عَدْنٍ
46 عَرَفَٰتٍ
47 عُزَيْرٌ
48 عُزَّىٰ
49 عِمْرَٰنَ
50 عِيسَىٰ
51 فِرْعَوْنُ
52 قَٰرُونُ
53 قُرَيْشٍ
54 قُرْءَانٌ
55 لَظَىٰ
56 لُقْمَٰنُ
57 لُوطُ
58 مَٰرُوتَ
59 مَٰلِكُ
60 مَأْجُوجُ
61 مَدْيَنَ
62 مَرْيَمُ
63 مَكَّةَ
64 مَنَوٰةَ
65 مُحَمَّدٌ
66 مُوسَىٰ
67 مِصْرَ
68 مِيكَىٰلَ
69 نَسْرًا
70 نَصَٰرَىٰ
71 نَصْرَانِيًّا
72 نُوحُ
73 هَٰرُوتَ
74 هَٰرُونُ
75 هَٰمَٰنُ
76 هُودًا
77 هُودُ
78 وَدًّا
79 يَاسِينَ
80 يَأْجُوجُ
81 يَثْرِبَ
82 يَحْيَىٰ
83 يَعُوقَ
84 يَعْقُوبُ
85 يَغُوثَ
86 يُوسُفُ
87 يُونُسَ

قرآنِ پاک کے الفاظ کی تعداد مختلف رسم الخط اور گننے کے مختلف قواعد کے اعتبار سے مختلف ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ 74 ہزار سے 90 ہزار کے درمیان ہی کا عدد حاصل ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے پورے قرآن میں 87 اعلام کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہزار قرآنی کلمات میں اسطاً ایک کلمہ اسمِ علَم ہوگا۔