15دسمبر 1953ء کو فاروق آباد (ضلع شیخوپورہ ) میں پیدا ہوئے، افتخار مجاز لاہور پی ٹی وی میں پہلے پبلک ریلیشنز افسر تعینات ہوئے بعد ازاں شعبہ کرنٹ افیئرز میں چلے گئے۔ وہ بے حد تخلیقی آدمی تھے اور انوکھے شاعر تھے۔ان کی ایک نظم ہے۔ ’’میری لاش کو خطرہ ہے‘‘آج بھی پڑھی جاتی ہے۔ افتخار مجاز نے ایک پروگرام ’’ویلے دی گل ‘‘ کو سوچ وچار کا نام دیا اور وہ اب تک چل رہا ہے۔ یہ پنجابی زبان کا ایک اہم ترین پروگرام ہے۔ اس ادبی شخصیت والے پروڈیوسر نے ایک پروگرام ’’ہفت روزہ ‘‘ کے نام سے شروع کیا 3اپریل 2019 ء کو لاہور میں وفات پائی. پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لاہور مرکز میں شعبہ حالات حاضرہ کے سابق سربراہ، کالم نگار اور شاعر افتخار مجاز کو لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن کریم بلاک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ، ان کی عمر 65 برس تھی،

حوالہ جات

ترمیم

کامران اعظم سوہدروی