افغان صدارتی انتخابات 2019

افغانستان کے صدارتی انتخابات 28 ستمبر 2019 کو منعقد ہوئے۔[1] اس انتخاب میں اشرف غنی دوبارہ منتخب ہوئے۔

پس منظر

ترمیم

بنیادی طور پر یہ انتخابات 20 اپریل کو منعقد ہونا تھے۔لیکن افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر 2018 کو اعلان کیا کہ اکتوبر 2018 کے پارلیمانی انتخابات میں پیش آنے والے مبینہ مسائل کے حل کے لیے یہ انتخابات 20 جولائی تک ملتوی کیے جاتے ہیں۔اور یہ اضافی وقت انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی عملے کی نئے بائیو میٹرک شناختی نظام کی تربیت میں صرف ہوگا۔

انتخابی نظام

ترمیم

افغان صدر کے انتخاب کے لیے دو ادوار کا انتخابی نظام رائج ہے اگر کوئی امیدوار پہلے دور میں واضح برتری نہ حاصل کر سکے تو ایک دوسرے دور کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام امیدواروں میں سے دو برتر امیدواروں کے درمیان حتمی مقابلہ ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Guy Taylor (1 April 2018)۔ "Afghanistan sets election date; could impact Taliban peace talks"۔ The Washington Times