شاعر

پیدائش ترمیم

26 مئی 1945ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔[1] ان کے والد کا نام اشتیاق احمد(مرحوم) ہے۔

تعلیم ترمیم

اقبال راہی نے ایف اے گورنمنٹ ایم اے او کالج سے کیا۔

عملی زندگی ترمیم

اس کے بعد ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہو گئے ۔ آج کل شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ ادب کی جن اصناف سے ان کا تعلق ہے ان میں غزل، نظم، قطعہ نگاری، افسانے اور کالم ہیں۔ اقبال راہی گولڈ میڈلسٹ ایوارڈ، خواجہ فرید سنگت ایوارڈ حسن کار کردگی بدست سابق چیف جسٹس پاکستان نسیم حسن شاہ سے وصول کر چکے ہیں۔ اقبال راہی کا ادبی کلام مختلف ادبی رسائل اور اخبارات میں شائع ہو رہا ہے جن میں تخلیق، ادب دوست، بیاض، نیا پیام، پاک جمہوریت، روزنامہ جنگ، ماہنامہ آنچل وغیرہ شامل ہیں۔[2][3] ماہنامہ ٹائم حیدرآباد کے مدیر کے طور پر بھی کام کرتے رہے ،[4] 2004ء سے عارضہ دل و گردہ میں مبتلا ہیں جب کہ دونوں بیٹے کامران اور فرحان) تھیلیسیمیا کے مریض میں مبتلا ہیں،[5]

تصانیف ترمیم

ان کی چار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

1۔ زندہ حروف(شاعری) 1987ء (ادبی پرہیا نے شائع کی)

2۔ پھول پھول خوشبو(انتخاب) 2001ء (گلشن ادب نے چھاپی)

3۔ بچوں کا قاعدہ (نظم مسلسل) 1980ء میں خود شائع کی۔

4۔ شہدا نامہ پولیس ( نظم مسلسل) 1992ء اقبال راہی کی زیر طبع کتابوں میں ’’لاہور کے یادگار مشاعرے‘‘ اور ’’مشاعروں کے شعر‘‘ شامل ہیں۔[6]

حوالہ جات ترمیم