الامان
سہ روزہ اخبار الامان مولانا مظہر الدین شیر کوٹی کا دہلی سے جاری کردہ ایک کامیاب اخبار تھا۔ مولانا مظہر الدین شیر کوٹی عملی سیاست میں بھی حصہ لیتے اور دورے کرتے رہتے تھے، اس لیے اخبار نے خاصی ہر دلعزیزی حاصل کر لی۔
مولانا مظہر الدین شیر کوٹی اس اخبار کے جاری ہونے سے قبل البلاغ سے وابستہ تھے۔
اخبار کی بندش
ترمیممولانا مظہر الدین شیر کوٹی کو 1938ء میں مخالفین نے دفتر میں ہلاک کر ڈالا۔ اس کے بعد الامان بند ہو گیا۔