الترغیب والترہیب (قوام السنہ)

(الترغیب والترہیب سے رجوع مکرر)

الترغيب والترہيب۔ یہ اصفہانی جو قوام السنہ کے لقب سے معروف ہیں کی فضائل پر مشتمل احادیث کی کتاب ہے۔
ان کا نام ابو القاسم اسماعيل بن محمد بن الفضل بن علی القرشی التيمی الطلحی الاصفہانی ان کا لقب قوام السنہ تھا۔ اصفہانی کا حدیث کے حفظ اور ضبط میں اتنا بلند مرتبہ و مقام تھا کہ لوگوں میں ان کا بطور مثال ذکر کیا جاتا تھا۔ ان کی ولادت 457ھ اور ان کی وفات 535ھ میں ہوئی ان کی اس کتاب میں بعض موضوع اور من گھڑت احادیث بھی شامل ہیں ۔[1] یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسنِ ترتیب ،عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سے مجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الرسالہ المستطرفہ ،مؤلف: أبو عبد الله جعفر الكتانی، ناشر: دار البشائر الإسلامیہ
  2. الترغيب والترهيب :مؤلف: إسماعيل بن محمد بن الفضل بن علي القرشی الطليحی التيمی الأصبهانی، ابو القاسم، الملقب بقوام السنة ناشر: دار الحديث - قاہرة