التوس دی نسورک قومی پارک

التوس دی نسورک قومی پارک ( (ہسپانوی: Parque nacional de Los Altos de Nsork)‏استوائی گنی کا کا ایک قومی پارک ہے۔ یہ سنہ 2000ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ پارک تقریبا 700 مربع کلومیٹر (270 مربع میل) رقبے پر محیط ہے۔ یہ علاقہ مغرب کی طرف دریائے ابانگ سے اور مشرق اور جنوب میں سڑکوں سے گھرا ہوا ہے، مگر پارک میں چند ہی سڑکیں ہیں۔ [1]

التوس دی نسورک قومی پارک
Altos de Nsork National Park
التوس دی نسورک قومی پارک کی حدود (سبز رنگ میں)۔ استوائی گنی۔
قریب ترین شہرنسوک
رقبہ70,000 ہیکٹر (270 مربع میل)

یہ پارک بہت سے ایسے ہی جنگلی جانوروں کا گھر ہے جن کی وجہ سے آس پاس کے گیبون کے جنگلات مشہور ہیں، جیسے چمپینزی، گوریلا، کالا کولوبس بندر، مینڈریل، جنگل کی بھینس اور سرخ دریائی سور۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "National Parks and Protected Areas"۔ Ikuska۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2016 
  2. Bradt Guides۔ "Altos de Nsork National Park"۔ Bradt Guides (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2020