الجزائر کی سیاست میں ریاست کا سربراہ صدر ہوتا ہے جبکہ حکومت کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے۔ ملک میں کثیر جماعتی نظام رائج ہے۔ الجزائر کا آئین 1976ء میں بنا جس میں 1979ء میں ترمیم ہوئی اور 1988ء، 1989ء اور 1996ء میں تبدیل ہوا۔ ہر سیاسی جماعت کو وزارت داخلہ منظوری دیتی ہے۔ اس وقت الجزائر میں 40 سے زیادہ سیاسی جماعتیں ہیں۔ آئین کے مطابق وہاں کوئی بھی سیاسی جماعت مذہب، رنگ، نسل، زبان یا جنس کی بنیاد پر نہیں بنائی جا سکتی۔

حوالہ جات ترمیم