الضعفاء الصغیر
الضعفاء الصغیر امام محمد بن اسماعیل بخاری کی تصنیف ہے جو علم اسماء الرجال سے متعلق ہے۔
متن و تاریخ
ترمیمامام محمد بن اسماعیل بخاری نے اِس کتاب میں حروف تہجی کی ترتیب پر ضعیف راویوں کے نام گنوائے ہیں۔ اکثر وجہ تضعیف اور رَاوی کے تلمذ (راویوں کے اساتذہ) کا بھی ذ ِکر کیا ہے۔ تضعیف صغیر کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری نے کتاب الضعفاء الکبیر بھی لکھی ہوگی یا لکھنے کا اِرادہ کیا ہوگا۔ اِس کو امام بخاری سے امام ابوبشر محمد بن احمد الدولابی (متوفی: 310ھ) اور ابوجعفر مُسَبَّح بن سعید اور آدم بن موسیٰ الخواری وغیرہ روایت کرتے ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مولانا عبد السلام مبارکپوری: سیرت البخاری، صفحہ 206 تا 209۔