الطاف صفدر اردو اور سرائیکی زبان کے شاعر تھے ۔ آپ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان (خیبر پختون خواہ) پاکستان سے تھا۔آپ اردو زبان کے معروف شاعر پروفیسر شہاب صفدر کے والد تھے۔[1]

حالات زندگی

ترمیم

الطاف صفدر یکم جون 1944 کو ڈیرہ اسماعیل خان (خیبر پختون خواہ) میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم بھکر صوبہ پنجاب سے حاصل کی جبکہ میٹرک اسلامیہ ہائی اسکول ڈیرہ اسمعیل خان سے کیا۔ پہلے بطور جے وی استاد اور بعد ازاں ایس وی ٹیچر کی حیثیت سے درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ پچیس سال محکمہ تعلیم میں گزارنے کے بعد 1991 میں بوجوہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ عرصہ نادک سائنس اسکول اور قرطبہ کالج ڈیرہ اسمعیل خان میں پڑھاتے رہے ۔[2]

شعری سفر

ترمیم

1970 کے آس پاس شعر گوئی کا آغاز کیا۔اردو اور سرائیکی زبان میں شعر کہتے رہے۔ معروف شاعر غلام محمد قاصر کے قریبی دوستوں میں سے تھے ۔ اردو / سرائیکی کلام پر مشتمل آپ کا مجموعہ " اداسی کے رنگ "آپ کی وفات کے بعد شائع ہوا۔

وفات

ترمیم

15 ستمبر 2007 کو ڈیرہ اسمعیل خان میں ہیپا ٹائٹس سی کے باعث آپ کی وفات ہوئی۔آپ کی تدفین ڈیرہ اسمعیل خان کے قبرستان میں ہوئی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. گل بداماں از محمد علی بخاری
  2. معلومات از شہاب صفدر