الفلاح یوتھ کونسل
الفلاح یوتھ کونسل نوجوانوں کی ایک غیر پارلیمانی سیاسی تحریک ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر باشعور بنانا ہے۔ یوں تو پاکستان بھر میں الفلاح یوتھ کونسل کی شاخیں مکمل فعال ہیں لیکن اصل مرکز پاکستان کا جنوبی پنجاب ہے۔ یہ تنظیم جنوبی پنجاب کی واحد اور پہلی تنظیم ہے جو سیاسی جماعتوں اور وڈیروں جاگیرداروں کے اثرات سے بالکل محفوظ ہے۔
الفلاح یوتھ کونسل کا قیام:
الفلاح یوتھ کونسل کاقیام 6 ستمبر 2017 کو پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں عمل میں آیا معروف نوجوان لیڈر محمد ابراہیم خان پٹھان الفلاح یوتھ کونسل کے بانی اور چیئرمین ہیں۔
نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو صرف اور صرف نوجوانوں پر مشتمل ہو گی جو وڈیروں جاگیرداروں اور کرپٹ سیاست دانوں کی آشیرباد سے پاک ہو اس مقصد کے لیے الفلاح یوتھ کونسل پاکستان ایک بہترین چوائس تھی کیونکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگ سرمایہ داروں کے ہاتھوں پامال ہوتی ہے اس لیے ایک آزاد اور خود مختار نوجوانوں کی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیا۔
کابینہ ارکان:
بہت ہی مختصر عرصے میں الفلاح یوتھ کونسل پاکستان نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک اپنی باڈیز بنائی ہیں۔ یہ کابینہ مختلف یونٹس پر شامل ہے جیساکہ:
(1) صوبائی یونٹ
(2) ڈویژنل یونٹ
(3) ضلعی یونٹ
(4) تحصیل یونٹ
(5) یونین کونسل یونٹ
یوں تو ہر یونٹ کا الگ کابینہ ہے لیکن مرکزی کابینہ درج ذیل افراد پر مشتمل ہے
(1) محمدابراہیم خان پٹھان
چئیرمین
(2) ملک حسنین عباس سولنگی
وائس چئیرمین
(3) جام عمران مظفرکھمبڑا
جنرل سیکرٹری
(4) حافظ یوسف خان ڈاہر
صوبائی صدر پنجاب
(5) مسعودخان جلالی
صوبائی صدر بلوچستان
(6) عبد الرحیم خان
صوبائی صدر سندھ
(7) راج ولی روحانی
صوبائی صدر پختونخوا
اغراض و مقاصد:
(1) دفاع شعائراسلام
(2) سیکولرازم کی نحوست سے معاشرہ کو بچانا۔
(3) نوجوانوں کو ہنرمندبنانا۔
(4) چائلڈلیبرکاخاتمہ کرکے بچوں کو مفت تعلیم دینا۔
(5) مدارس اسلامیہ میں بچوں کو عصری تعلیم دینا۔
(6) امن وامان کے لیے اداروں کیساتھ تعاون۔
(8) رافضیت کی حوصلہ شکنی کرنا۔
(9) نوجوانوں کو سیاسی شعور دینا۔
(10) ملک کو آئی ٹی سیکٹر میں خودکفیل کرنا
دیگرمعلومات:
(1) تنظیم کی رکنیت کی کوئی فیس نہیں ہے۔
(2) کسی سیاسی پارٹی یا کسی خاص مسلک و فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
(3) کوئی بھی شخص اپنے ساتھ ٹیم بناکر اپنے علاقہ میں الفلاح یوتھ کونسل کے یونٹ کی صدارت حاصل کرسکتاہے۔
(4) تنظیم میں صرف اور صرف میرٹ کواہمیت حاصل ہے۔
(5) پاکستان کے کسی بھی حصے سے رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔
الفلاح یوتھ کونسل کی امتیازی خصوصیت:
وطن عزیز پاکستان میں بہت ساری یوتھ تنظیمیں سرگرم ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ ان یوتھ تنظیموں میں عام طبقہ فکر کے نوجوانوں کا کوئی خاص کردار نہیں ہوتا کیونکہ ان تنظیموں کی سربراہی وڈیروں جاگیرداروں اور بڑے بڑے سیاسی خانوادے کے صاحبزادوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے ، لیکن الفلاح یوتھ کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کو چلانے والے بھی متوسط طبقہ کے نوجوان ہیں اس کو بنانے والے بھی متوسط طبقہ کے نوجوان ہیں اور اس میں عہدہ حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی نوجوان اپنے ساتھ مطلوبہ تعداد پوری کرکے اپنی یونٹ کا صدر نائب صدر اور جنرل سیکریٹری بن سکتا ہے۔
تنیظیم میں شمولیت کا طریقہ کار:
الفلاح یوتھ کونسل میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی یونٹ آفس سے رکنیت فارم حاصل کیاجاسکتاہے، یاپھر آن لائن طریقہ سے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔