اَلْمُوََفِٗيَة مدینہ منورہ کے کثیر ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی آنے والوں کو پورا حق دینا ہیں
" الموفیہ" فاء کی شد کے ساتھ " توفیہ سے نکلا ہے لفظ "توفیہ مصدر سے فاء کی شد کے ساتھ بنا اسے شد کے بغیر مُوْفِیَہ بھی پڑھا جا سکتا ہے (ایفاء سے ) کیونکہ توفیہ" اور " ایفاء" کا " معنی ایک ہی ہوتا ہے مدینہ کا یہ نام اس بناء پر ہے کہ یہ اپنے یہاں آنے والوں کا حق پورا پورا دیا کرتا ہے اور یہ یہاں حاضری دینے والوں کو ظاہری و باطنی طور پر نوازا کرتا ہے یا اس لئے یہ نام پڑا کہ اس میں رہنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اللہ تعالی سے جو عہد کئے تھے انہیں پورا کر دکھایا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 71،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور