المُستفیض
یہ وہ حدیث ہے جسے بیان کرنے والے تین یا تین سے زیادہ افرادہوں۔ یعنی المُستفیض مشہور کے مترادف ہے۔ اس کی تعریف میں دو اور اقوال ہیں۔ ایک یہ کہ : مشہور عام ہے اور مُستفیض خاص ہے۔ اس طرح کے مستفیض میں مسند کے دونوں اطراف کا برابر ہونا شرط ہے جبکہ مشہور میں ایسی کوئی شرط نہیں۔ دوسرا قول: پہلے قول کے برعکس، یہ مشہور سے زیادہ عام ہے۔