تقسیم ہند سے قبل سندھ کا مقبول و معروف اخبار ’’الوحید‘‘ تھا۔ جسے سندھ کا سب سے بڑا اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ اس کے مدیر مولانا دین محمد وفائی تھے جو خود بھی تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لے رہے تھے اور الوحید کے ذریعے بھی تحریک کی ترجمانی کر رہے تھے۔ ’’الوحید‘‘ میں سندھ کے بڑے بڑے ادیب و صحافی تحریک آزادی اور ملی و ملکی تحریکات کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً لکھتے اور سندھ کے مسلمانوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

ایک مرتبہ مولانا شوکت علی نے فرمایا تھا کہ سندھ میں ’’الوحید‘‘ اس طرح ہے جس طرح جان کے اندر روح اور سندھ کا مطلب الوحید اور الوحید کا مطلب سندھ ہے۔ 1943 میں الوحید سے جب مولانا وفائی کا قطع تعلق ہوا تو اللہ بخش سومرو کے جاری کردہ روزنامہ ’’آزاد‘‘ میں شریک ہوئے۔ الوحید کی ادارت کے فرائض ابتدائی ایام میں مولانا عبد الکریم چشتی نے بھی سر انجام دیے۔ مولانا کریم چشتی تحریک کے ایک اہم رکن تھے سندھ میں ایسی کوئی ملی تحریک نہیں جس میں انھوں نے حصہ نہ لیا ہو۔

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات