الوکرہ (عربی: الوكرة) قطر کا ایک شہر اور بلدیہ ہے جو دوحہ اور مسیعید کی بلدیات کے درمیان واقع ہے۔ وکرہ کے مشرقی جانب خلیج فارس ہے۔ اس کی موجودہ آبادی 30،000 نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا شمار قطر کے اہم شہروں میں ہوتا ہے۔ ۔[1] حسن عباس حسن عبد الرحیم قطر کی وسطی میونسپل کونسل کے رکن اور الوکرہ کے ترجمان ہیں۔[2] جو 2011 میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔[3] الوکرہ کونسل کا نواں علاقہ شمار ہوتا ہے۔ زمینی لحاظ سے اس اطراف میں درجِ ذیل بلدیات واقع ہیں :


الوكرة
شہر اور بلدیہ
سرکاری نام
بلدیہ الوکرہ کا شارہ (لوگو)
بلدیہ الوکرہ کا شارہ (لوگو)
قطر کے نقشہ میں الوکرہ کا مقام
قطر کے نقشہ میں الوکرہ کا مقام
ملک قطر
دارالحکومتالوکرہ
آبادی (2010)>
 • صوبہ141,222
منطقۂ وقتمشرقی افریقہ وقت (UTC+03)
آیزو 3166 رمزQA-WA

آبادیات

ترمیم

درج ذیل جدول الوکریہ کی آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔[4][5]

الوکرہ کی آبادی
مارچ 2004 مارچ 1997 مارچ 1986
31441 24283 17245

درج ذیل جدول اس بلدیہ کی قومیت اور جنس کے لحاظ سے اندراج شدہ پیدائشوں کو ظاہر کرتا ہے۔[6][7] مقام پیدائش والدہ کے پیدائشی بلدیہ کے مطابق ہے۔

اندراج شدہ پیدائشیں بلحاظ قومیت اور جنس
سال قطری مرد قطری خواتین مجموعی قطری غیر قطری مرد غیر قطری خواتین مجموعی غیر قطری کل مرد کل خواتین مجموعی تعداد
2001 168 156 324 170 176 346 338 332 670
2002 175 147 322 167 159 326 342 306 648
2003 183 159 342 172 190 362 355 349 704
2004 177 177 354 196 169 365 373 346 719
2005 176 179 355 202 181 383 378 360 738
2006 182 172 354 196 191 387 378 363 741
2007 209 161 370 238 206 444 447 367 814
2008 186 207 393 309 297 606 495 504 999
2009 216 248 464 369 333 702 585 581 1166
 
وکرہ ہسپتال کی تعمیر

آب و ہوا

ترمیم

قطر کے دوسرے شہروں کی طرح جنوری، فروری، مارچ اور نومبر اور دسمبر میں موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ جبکہ باقی مہینوں میں موسم سخت گرم رہتا ہے۔ درج ذیل جدول میں الوکرہ کے درجہ حرارت کی تفصیل ملاحظہ کریں :[8]

الوکرہ کا موسم
مہینہ اوسط زیادہ سے زیادہ اوسط کم سے کم اوسط
جنوری 22.0 °C 13.0 °C 1.27 cm
فروری 23.0 °C 14.0 °C 1.78 cm
مارچ 27.0 °C 17.0 °C 1.52 cm
اپریل 32.0 °C 21.0 °C 0.76 cm
مئی 38.0 °C 25.0 °C 0.25 cm
جون 41.0 °C 28.0 °C 0.00 cm
جولائی 42.0 °C 29.0 °C 0.00 cm
اگست 41.0 °C 29.0 °C 0.00 cm
ستمبر 39.0 °C 27.0 °C 0.00 cm
اکتوبر 35.0 °C 23.0 °C 0.00 cm
نومبر 30.0 °C 20.0 °C 0.25 cm
دسمبر 24.0 °C 15.0 °C 1.27 cm

ترقیاتی پروگرام

ترمیم

اس علاقے میں بہت سے ترقیاتی پروگرام جاری ہیں۔ مستقبل قریب میں یہاں ایک کنٹری کلب اور پارک کا منصوبہ زیر غور ہے۔

الوکرہ ہسپتال

ترمیم

عبد الغنی کے تعاون سے اس شہر میں 300 بستر کا ہسپتال الوکرہ ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ہسپتال کا رقبہ 70،000 مربع میٹر ہے۔[9]

الوکرہ ساحل سمندر

ترمیم

الوکرہ کا ساحل سمندر اور اس کے ساتھ منسلک پارکوں کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

ازدان مال

ترمیم

الوکرہ ہسپتال کے بالمقابل کثیر منزلہ شاپنگ سنٹر ازدان مال کے نام سے زیر تعمیر ہے۔[10][11]

مواصلات

ترمیم

کروہ نقل و حمل کمپنی (مواصلات) کے نام سے وکرہ اور دیگر شہروں میں بس اور ٹیکسی سروس چلاتی ہے۔[12]

ریلوے

ترمیم

مستقبل قریب میں قطر ریلوے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور الوکرہ میں مجوزہ ریلوے ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

  Al Wakrah سفری راہنما منجانب ویکی سفر

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 03 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 20 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 02 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 26 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  7. "آرکائیو کاپی"۔ 21 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2014 
  8. http://www.weather.com
  9. Hamad Medical Corporation Home
  10. Ezdan Mall - Al Wakrah
  11. [1][مردہ ربط]
  12. [2]