الکافی فروع الحنفیہ
الکافی فروع الحنفیہ جس کا پورا نام "الکافی فی فروع الحنفیہ"ہے
مصنف
ترمیماس کے مولف امام الحاکم الشہید ابو الفضل محمد بن محمد بن احمد المروزی ہیں(المتوفیٰ 344ھ)[1]
تلخیص
ترمیمظاہر روایت کی چھ کتب میں سے مکرر مسائل کو حذف کر کے حاکم شہیدنے ان کتب کی تلخیص لکھی جو الکافی فروع الحنفیہ کے نام سے موسوم ہے۔ امام سرخسی کی المبسوط اسی کتاب کی شرح ہے۔
فقہ حنفی میں مقام
ترمیممسائل اصول میں الحاکم الشہید کی تصنیف کتاب الکافی نقل مذہب میں بڑی معتمد کتاب ہے اس کو قبول عام حاصل ہو ااور بڑے بڑے اکابر علما ،فقہا ء نے اس کی شرحیں لکھیں جیسے امام شمس الائمہ السرخسی کی مبسوط سرخسی اس کے بارے میں علامہ طرسوسی کا بیان ہے کہ مبسوط سرخسی کا مقام یہ ہے کہ اسی پر اعتماد کیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق فتویٰ دیا جاتا ہے اور اس کے خلاف پر عمل نہیں کیا جاتا۔[2]
اس نام کی فقہیات سے متعلق کئی کتابیں ہیں جو چاروں مسالک[مسلک حنفی،مالکی،شافعی،حنبلی]پر مشتمل ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں امام محمد بن حسن کی کتابوں کے اہم فقہی مسائل سلیقے سے جمع کردیے ہیں۔ یہ کتاب اپنے مندرجات کے اعتبار سے قابل اعتماد ہے۔