الیاسی مسجد 1935 ایبٹ آباد نواں شہر کے مقام پر تعمیر کی گئی۔ اس مسجد کے گنبد پر بڑی مہارت سے تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے، جبکہ مسجد کی دیواروں پر اسلامی خطاطی بھی نقش کی گئی ہے۔

الیاسی مسجد کی وجہ شہرت مسجد کے درمیان میں بہنے والا قدرتی چشمہ ہے۔یہ مسجد مذہبی و تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی اہمیت کی بھی حامل ہے۔

الیاسی مسجد مسلمانوں کی دین کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی بھی یاد دلاتی ہے۔