دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈ یشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (44) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا

ترمیم

یہ دوا سونگھنے سے خون کی بڑی چھوٹی نالیاں فوراً پھیل جاتی ہیں، چہرہ سُرخ ہوجاتاہے، جسم میں گرمی آجاتی ہے اور سر میں تپکن ہونے لگتی ہے، شریانوں میں سطحی اجتماع خون، دھڑکن وغیر ہ اسی طرح کی دیگر شکایات کو یہ دوا فوراً دور کر دیتی ہے، بالخصوں حیض رُکنے کے زمانے کے فتور ہچکی اور جمائی کی تکلیف، مرگی کے دوروں کو عارضی طور پر روک دیتی ہے، سمندری سفر کی شکایتیں مثلاً سر چکر انا، متلی قے وغیرہ۔

اندیشہ جیسے کچھ برائی ہونے والی ہے، کھلی ہوا میں جانے کی خواہش، سر اور چہرے کی طرف خون کی دوران بڑھ جاتا ہے، ایسا معلوم ہو جیسے خون جلد کی راہ سے ٹپک پڑ ے گااس کے ساتھ گرمی کا احساس ہو اور سُر خی آئے، تممّا ہٹ جو حیض رک جانے کے زمانے میں آئے اس کے بعد پسینہ آئے کان سُرخ، تپکن ہو۔

تنگئی سانس، جیسے دمہ میں ہوتی ہے، سینے میں بھاری گھٹن، ایسا معلوم ہو جیسے بھری ہوئی ہے، تشبخی دم گھوٹنے والی کھانسی، سینے میں گھبر اہٹ، دل کی زورداردھڑکن دل کے آس پاس دردار گھٹن، رات کو ذار سا جوش آتے ہی پھڑاہٹ ہو۔

زنانہ

ترمیم

زچگی کے دوران درد، اخراجِ خون جس کے ساتھ چہر ہ تمتما جائے، موقوفی حیض کے زمانے کا سردرد، گرمی کی لپٹیں، گھبراہٹ، دھڑکن کے ساتھ۔

بخا ر

ترمیم

زبردست تمتماہٹ، کبھی کبھی اس کے بعد ٹھنڈا لیسدار پسینہ بکثرت آئے تما م جسم میں تپکن ہو، انفلو ئنز ا کے بعد پسینہ کی غیر معمولی کثرت۔

ہا تھ پاﺅں

ترمیم

گھنٹو ں انگڑائیاں لیتا رہے، ہاتھ کی رگیں پھیل جائیں، انگلیوں کے سروں میں جلن ہو۔

تعلقات

ترمیم

مقابلہ کرو، گلونائین، لیکے سس،

مصلح

ترمیم

کاکٹس، اسٹرکینا، ارگٹ۔

طاقت

ترمیم

3۔ ایسی تمام حالتوں میں جب خون کی نالیوں میں اینٹھن آتی ہو۔ جیسے درددل، مرگی کے دورے، آدھی سیسی، اس کے بعد ٹھنڈک لگے اور جسم زرد پڑجائے دمہ کا دورہ یا کلوررفارم سنگھانے سے ہونے والی بے ہوشی میں " امائل" سنگھانے سے فوراً راحت ملتی ہے ایسی حالت میں اس کی 2 سے 5 بوند تک رومال میں ڈال کر سنگھا نی چائیے۔

حوالہ: بورک میٹریا میڈیکا