امام صدر الدین موسی بن زکریا حصکفی

نام اور نسب : ترمیم

صدر الدین ابو عمران موسی بن زکریا بن ابراہیم بن محمد بن صاعد بن محمد بن حسن بن محسن بن صاعد حصکفی حنفی ؒ

آپ ساتویں صدی ہجری کے نامور محدث اور فقیہ ہیں ۔

ولادت: ترمیم

آپ کی ولادت 580ھ یا 581ھ میں ہوئی ۔

تحصیل علم : ترمیم

آپ نے ترکی کے شہر ’’آمد‘‘ میں قضاء کا عہدہ سنبھالا اور قاضی رہے ۔

اس کے علاوہ حلب کا سفر کیا اور مشہور محدث اور امام افتخار الدین ابو ہاشم عبد المطلب بن فضل ہاشمی حنفی ؒ المتوفی 616ھ سے حدیث کی تحصیل کی ۔

اور پھر قاہرہ تشریف لائے اور احادیث روایت کیں ۔

آپ کے مشہور تلامذہ میں مشہور محدث امام عبد المؤمن دمیاطیؒ 705ھ ہیں ۔ انھوں نے اپنے معجم شیوخ میں آپ کا ذکر بھی کیا۔

وفات : ترمیم

امام حصکفی ؒ نے 650ھ یا 649ھ میں قاہرہ ہی میں وفات پائی اور مشہور مقام مشہد سیدہ نفیسہ کے قریب دفن ہوئے ۔

اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں اور برکتیں نازل کرے ۔

علمی مقام : ترمیم

شیخ موسی حصکفی ؒ اپنے دور کے جلیل القدر محدث فقیہ امام اور قاضی تھے ۔

امام حافظ عز الدین حسینی ؒ 695ھ نے صلہ التکملہ لوفیات النقلہ ج8 میں آپ کا تذکرہ کیا ہے

اور آپ کو شیخ جلیل فرمایا ہے ۔

امام ذہبی ؒ نے تاریخ اسلام میں فرمایا ہے کہ فقیہ حنفی اور قاضی فرمایا ہے ۔

امام ابن تغری بردی ؒ 874ھ نے منہل الصافی میں فرمایا ہے کہ آپ امام تھے اور محدث تھے۔

تصنیف : ترمیم

مسند امام اعظم - حصکفی ترمیم

آپ نے حدیث کی مشہور کتاب مسند امام اعظم کو جمع کیا ۔

اس میں روایات کی تعداد 525 کے قریب ہے ۔

اگرچہ مسند امام اعظم کے نام سے بہت سے محدثین نے کتب جمع کیں جس میں امام ابوحنیفہ ؒ کی احادیث کو جمع کیا گیا لیکن خاص طور پر متاخرین میں

جب مطلق مسند امام اعظم کہا جائے تو آپ کی کتاب ہی مراد ہوتی ہے ۔

مسند امام اعظم ، حصکفی دراصل 2 چیزوں پر مشتمل ہے ۔

1۔ مسند امام اعظم - امام حارثی م340ھ کی کتاب کا اختصار

2۔ مسند حماد بن ابی حنیفہ جو کتاب الآثار ابوحنیفہؒ بروایت حماد ہے اس میں سے 31 احادیث کا انتخاب۔


بعد میں اس میں امام ابوحنیفہؒ کا صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت کردہ احادیث پر مشتمل ایک جزء بھی اس میں شامل کر دیا گیا۔

مسند امام اعظم ، حصکفی پر علمی کام : ترمیم

1- سند الانام شرح مسند الامام ترمیم

مشہور محدث امام ملا علی قاریؒ م1014ھ نے اس پر مختصر اور عمدہ شرح لکھی۔

2- ترتیب مسند امام ابو حنیفہ ، حصکفی ترمیم

مسند حصکفی کو امام محمد عابد سندی ؒ 1257ھ نے ابواب پر مرتب کیا ۔ دراصل مسند حصکفی ابھی تک شائع ہی نہیں ہو سکی ۔ جو طبع ہوئی ہے وہ امام عابد سندیؒ کی ترتیب شدہ کتاب ہی ہے ۔

3- مواہب اللطیفہ فی الحرم المکی علی مسند الامام ابی حنیفہ من روایۃ الحصکفی ترمیم

شیخ محمد عابد سندی ؒ 1257ھ نے اپنی ہی ترتیب شدہ مسند حصکفی کی انتہائی ضخیم شرح لکھی ہے ۔

یہ شرح 7 جلدوں میں ڈاکٹر تقی الدین ندوی صاحب کی تحقیق سے طبع ہوئی ہے ۔

4- تنسیق النظام شرح مسند الامام ترمیم

یہ ہندوستان کے محدث محمد حسن سنبھلی ؒ 1305ھ کی نہایت محقق شرح ہے ۔

یہ شرح 3 جلدوں میں ڈاکٹر ولی الدین بن تقی الدین ندوی کی تحقیق سے طبع ہوئی .


حوالہ جات : ترمیم

1- الامام الحافظ عز الدين أحمد بن محمد بن عبد الرحمن الحسيني (المتوفى:695ھ) في صلة التكملة لوفيات النقلة - الجزء 8بقيّة سنة تسع وأربعين وستّ مئة (649ھ)

2- الشيخ الامام الذهبي 748ھ - في تاريخ الأسلام - [المجلد 47 (سنة 641- 650) ] [الطبقة 65]سنة خمسين وستمائة (650ھ)

3- الشيخ الامام ابن تغري بردي الحنفي 874ھ - في ((الدليل الشافي علي المنهل الصافي))