امام کا علم اور سید الشہداء کا قیام
اردو زبان میں شائع ہونے والی کتاب: ’’ امام کا علم اور سید الشہداء کا قیام ‘‘ سید نذر عباس حسنی نجفی کے قلم کا ثمرہ ہے۔ یہ کتاب شیعہ عالم علامہ سید محمد حسین طباطبائی (قدس سرہ) کی تالیف ہے کہ جسے نذر حسنی صاحب نے اردو میں ترجمہ کر کے اہل اردو تک پہنچایا ہے۔ اب تک اس کتاب کے دو ایڈیشن روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے عراق میں شائع ہو چکے ہیں۔
اس کتاب میں امام حسین علیہ السلام کے برپا کردہ ابدی انقلاب، سانحہ کربلا اور امام علیہ السلام کے علم کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔