امت الواجد
حالات زندگی
ترمیمآپ براہوئی زبان کی شاعرہ ،ادیبہ اور عالمہ تھیں۔دین پور ، ضلع شکار پور صوبہ سندھ میں پیداہوئیں۔آپ معروف عالم دین مولانا محمد عمر دین پوری کی نواسی اور معروف براہوئی عالمہ ، مصنفہ و شاعرہ مائی تاج بانو کی بیٹی تھیں۔اپنی والدہ کی طرح ساری زندگی دین کی تدریس وتفہیم میں صرف کی۔آپ عورتوں کومذہبی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی وجہ سے' خلیفانی' کے نام سے مشہور ہوئیں۔آپ کا کوئی شعری یا نثری مجموعہ شائع نہ ہوا تاہم براہوئی زبان میں آپ کی نظمیں ہفت روزہ'ایلم' مستونگ صوبہ بلوچستان میں شائع ہوتی رہیں۔آپ نے نومبر 1996ء کو دین پور، ضلع شکار پور(سندھ) میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔[1]
مآخذ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 30