امریکی رومانی مصنفین
امریکی رومانی مصنفین (انگریزی: Romance Writers of America) ایک قومی غیر منافع بخش مصنفوں کی انجمن ہے۔ یہ ان اشخاص کو روابط قائم کرنے اور دیگر درکار مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے جو سنجیدگی سے رومانی فکشن میں اپنا کریئر بنانے کے خواہش مند ہیں۔ اس ادارے نے کچھ معروف مصنفین کی بھی مدد کی ہے جن میں نورا رابرٹس اور جوڈیتھ میکناٹ شامل ہیں۔
تاریخ
ترمیماس ادارے کی تاسیس 1980ء میں ہوسٹن، ٹیکساس میں ہوئی۔[1] اس کے پس پردہ ویوین اسٹیفینز اور 37 مصنفین کی رومانی صنف میں کوششیں کارفرما تھی، جن میں ریٹا کلے ایسٹراڈا اور پیرس آفٹن بانڈز بھی تھے، جو اس کے اولین صدر اور نائب صدر بنے تھے۔[2] ادارے ایک لمبے عرصے سے اپنے مطبوعاتی ارکان کا حمایتی ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اس نے ہرلیکوین بُکس پر اثر انداز ہو کر مصنفین کے کاموں پر حقوق نسخہ کا اندراج کروایا اور لکھاریوں کو اپنے قلمی رکھنے کا اختیار دلوایا۔ سابق میں مصنفین کو اپنے قلمی چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا اگر وہ اشاعتی گھروں کا رخ کرتے، جس کی وجہ ان کے مداحوں کے لیے یہ دشوار ہوتا کہ وہ انھیں پہچانیں۔[3] موجودہ نوشتہ مشن کے مطابق ادارے کا مقصد یہ ہے کہ "کریئر پر مرکوز رومانی لکھاریوں کی پیشہ ورانہ دلچسپیوں کو روابط اور حمایت کے ذریعے آگے کیا جائے۔"[4]
2000ء میں ادارے کے پاس اپنی سرگرمیوں کے لیے $1 ملین کا بجٹ تھا، جو کسی بھی پیشہ ورانہ صنف کے مصنفین کی انجمن سے کہیں زیادہ تھا۔[4] 2007ء میں ادارے کے 9000 سے زیادہ ارکان تھے [2] اور 150 سے زیادہ چیاپٹر قائم ہو چکے تھے۔ ان میں وہ چیاپٹر بھی شامل تھے جو جغرافیائی اور خصوصی آن لائن موضوعاتی دلچسپی رکھتے تھے جیسے کہ طبی رومانیت۔[3] تقریبًا 2,000 ارکان اپنی کتابوں کو چھپوا چکے ہیں۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The History of Northwest Houston RWA"۔ North West Houston Romance Writers of America۔ 28 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2007
- ^ ا ب
- ^ ا ب Natalie Danford (نومبر 21, 2005)، "Embraced by Romance"، Publishers Weekly
- ^ ا ب Jean Marie Ward (2003)۔ "RWA National 2000: Contrasting Passions"۔ 14 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2007
- ↑ "Writing From the Heart"۔ CNN۔ اگست 11, 2000۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2007