امیر آزاد منگی
پاکستان میں ایک شخص کی تاریخِ پیدائش یکم اگست، اس کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی، بیوی کی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔،صورت حال نے لاڑکانہ کے امیر آزاد منگی کے گھرانے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔
امیر علی منگی کا تعلق لاڑکانہ کے علاقہ دھامراہ سے ہے اور وہ ہائی اسکول میں استاد ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ یکم اگست 1968ء کو پیدا ہوئے، ان کی بیوی کی پیدائش یکم اگست 1973ء کی ہے ان کی پہلی اولاد بیٹی سندھو امیر یکم اگست 1990ء میں پیدا ہوئی اس کے بعد جڑواں بیٹیاں سسّی اور سپنا یکم 1998ء، بیٹا عامر یکم اگست 2001ء، اس کے بعد بیٹا امبر یکم اگست 2002ء اور اس کے بعد جڑواں بیٹے عمار اور احمر یکم اگست 2003ء کو پیدا ہوئے
امیر آزاد منگی کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 بچوں کی تاریخِ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔ ان بچوں میں دو بار پیدا ہونے والے 4 جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔
حسنِ اتفاق سے امیر آزاد منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔ دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا ، دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد 5 ہے