سانچہ:Infobox computer کموڈور امیگا 1000 جسے A1000 بھی کہا جاتا ہے کموڈور انٹرنیشنل کمپنی کا بنایا ہوا امیگا مصنوعات کا پہلا ذاتی کمپیوٹر تھا جو امیگا کے نام سے فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس میں 1985 کے دور کا جدید اور طاقتور موٹرولا کا 16/32 کا مشترک 68000 سی پی یو نصب تھا۔ جو اپنے وقت کا جدید اور تیز ترین تصویری اور صوتی نظام رکھتا تھا۔ اس کمپیوٹر میں مختلف النوع کارگردگی کا حامل نظام تشغیل تھا جو 256 کے بی کی صرف پڑھی جانے والی برقی یادداشت میں محفوظ تھا۔ جب کہ اس کی ریم 256 کے بی کی تھی۔ اور اسے کمپنی کے ایک خاص پرزے کے ذریعے 512 کے بی تک بڑھایا جا سکتا تھا اور بیرونی پرزے کے ذریعے یہ 8.5 میگا بائیٹ تک بڑھائی جا سکتی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم