انتصاف
حیاتیات میں انتصاف (meiosis) خلیات کی ایسی تقسیم کو کہا جاتا ہے جس میں ایک خلیہ دو خلیات میں تقسیم ہوتے وقت نئے بننے والے خلیات میں مادر خلیے میں موجود لونجسیموں (chromosomes) کی تعداد گھٹ کر آدھی آدھی جاتی ہے۔ یعنی یوں سمجھیں کہ اگر اصل مادر خلیے میں کل 20 لونجسیمے تھے تو اس سے تقسیم ہوکر بننے والے دونوں نئے خلیات میں دس دس لونجسیمے جائیں گے۔ اصل یا مادر خلیہ جس میں مکمل تعداد میں لونجیسمے ہوتے ہیں اس کو دولونیہ (diploid) کہا جاتا ہے جبکہ وہ نئے خلیات جن میں آدھے لونجیسمے جاتے ہیں ان کو آدھے کی نسبت سے نیم لونیہ (haploid) کہا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر انتصاف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |