انجمن شہزادی (1977 - 15 مئی 2011) ایک پاکستانی اسٹیج اور فلمی اداکارہ تھیں۔ [1] وہ اپنے بے باک اور بے ہودہ رقص کے لیے مشہور تھیں۔ [2]

انجمن شہزادی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1977ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 2011ء (33–34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ منچ اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی ترمیم

انجمن شہزادی کا پیدائشی نام "یاسمین " یا "عظمی" تھا۔ وہ 1977 میں پیدا ہوئی۔ [1] [3] [4]

انجمن نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا۔ اس سنے ایک سو سے زائد اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ اس کی مقبولیت اس کی اداکاری سے زیادہ بے باک رقص کی وجہ سے تھی۔ اسی بے باکی کی وجہ سے وہ اپنی ہم عمر اور ہم عصر اداکاراؤں سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنی تھیں۔ اسے ملک کے نامور پروڈیوسروں نے اپنی فلموں میں کاسٹ کیا تھا جس کی وجہ سے اس کی شہرت بڑھتی چلی گئی۔ [4] انجمن لولی ووڈ کی فلموں میں بطور آئٹم گرل اور معاون اداکارہ نظر آئیں۔ [1]

موت ترمیم

انجمن شہزادی کا 15 مئی 2011 کو پراسرار حالات میں لاہور میں انتقال ہو گیا۔ [5] [6]

فلمو گرافی ترمیم

# سال عنوان ڈائریکٹر زبان نوٹ
1 2006 چن بادشاہ محمد رشید ملک پنجابی
2 2007 اج دا بدمعاش اکرم خان پنجابی
3 2007 ہنی مون سعید علی خان اردو
4 2008 وحشی غنڈہ پرویز رانا پنجابی
5 2008 پیاسا بدن رشید ڈوگر اردو
6 2009 بلیک کیٹ سعید علی خان اردو
7 2009 ریڈ لائٹ ہوٹل سعید علی خان اردو
8 2009 نچ کے یار منانا مسعود بٹ پنجابی
9 2010 جبرو تے نظام امداد حسین پنجابی
10 2011 سوسائیٹی گرل داؤد بٹ اردو
11 2011 ریشماں تے شیرا امداد حسین پنجابی
12 2013 نو ٹینشن روشن ملک پنجابی یہ فلم اس کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "معروف اداکارہ انجمن شہزادی کی آٹھویں برسی 15مئی کو منائی جائیگی"۔ UrduPoint 
  2. سیف اللہ۔ "لاہور کا اسٹیج ڈرامہ کس اسٹیج پر ہے؟"۔ بی بی سی اردو 
  3. "Actress Anjuman dies under mysterious circumstances | Pakistan Press Foundation (PPF)"۔ www.pakistanpressfoundation.org 
  4. ^ ا ب "انجمن شہزادی کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی"۔ Daily Pakistan۔ May 14, 2015 
  5. "Actress Anjuman Shahzadi dies mysteriously"۔ The Nation۔ May 16, 2011۔ 11 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2021 
  6. Unravelling the mystery of murdered women in show business, The Express Tribune, December 19, 2015