انجمن مسلمانان پنجاب
کراچی کی اس اولین فلاحی انجمن کا قیام 26 جون 1924 کو عمل میں آیا تھا یہ ایک رجسٹرڈ انجمن تھی اس کے بانی برطانوی فوج کے پشاورکے کنٹریکٹر فقیر محمد خان مرحوم تھے غلام حسن خان پہلے صدر، بابو لطیف احمد پہلے سیکرٹری اور ڈاکٹر عبد المجید صدیقی پہلے محاسب اور بابو فضل الہی پہلے خزانچی تھے۔ 1925 میں اس کے ارکان کی تعداد 570 تھی اس کے دیگر ارکان میں سر عبد اللہ ہارون،ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر صدیقی، ماسٹر عبد الجبار، ڈاکٹر حاجیانی حوا بائی، حاجی عبد الشکور میمن،خان بہادر حبیب اللہ، ملک باغ علی اور محمد یعقوب قابل ذکر ہیں۔ انجمن کی ممبر شپ صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص تھی 1949میں انجمن کی سلور جوبلی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس وقت ارکان کی تعداد 5000ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ سلور جوبلی تقریب کی صدارت سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پولیٹیکل سیکرٹری نواب صدیق علی خان نے کی تھی۔16اکتوبر1951 کو لیاقت علی خان نے آپ ہی کے ہاتھوں میں دم توڑا تھا۔