ایک اندرون رفتہ ناخن یا اندر کو بڑھا ہوا ناخن، ناخن کی بیماری کی ایک عام شکل ہے۔ اکثر یہ مسئلہ پیر کے انگوٹھے کے ساتھ پیش آتا ہے۔ انگوٹھے کا ناخن، اندرون رفتہ اُس وقت ہوتا ہے جب پیر کے ناخن کا کونا یا سائیڈ ارد گرد کی جلد میں بڑھ جاتا ہے۔

دائیں پاؤں کے بڑے انگوٹھے پر اندر بڑھا ہوا ناخن

اندرون رفتہ ناخن کی علامات

ترمیم
  • متاثرہ پیر کے ناخن کے گرد درد، اور خون کا نکلنا
  • سُوجن
  • پیپ (انفیکشن کی نشاندہی کرتی ہے)

اسباب

ترمیم

اِس مسئلے میں اہم وجہ جوتے ہیں، خاص طور پر ناقص فٹنگ والے جوتے جن میں پیر کے پنجے والے خانے میں ناکافی جگہ اور تنگ جرابیں جو پاؤں کے اوپر یا سائیڈ پر دباؤ ڈالتی ہیں۔[1][2]

 
سرجری کے بعد نکالا گیا ناخن جو گوشت کے اندر لکڑی کے پچر کی طرح گھس گیا تھا

اِس کے علاوہ ناخن کی ناقص دیکھ بھال، جس میں ناخن کو بہت چھوٹا کاٹنا، نوک پر سیدھا کاٹنے کے بجائے کناروں سے صرف چھیل لینا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. SAMUEL B. SHULMAN (1949)۔ "Survey in China and India of Feet That Have Never Worn Shoes"۔ The Journal of the National Association of Chiropodists۔ 2012-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-27
  2. Daniel Howell (2010)۔ The Barefoot Book۔ Hunter House