انزلی تالاب
37°28′16″N 49°27′44″E / 37.47111°N 49.46222°E
انزلی تالاب (انگریزی:Anzali Lagoon، Anzali Mordab, Anzali Bay, Pahlavi Mordab, Pahlavi Bay or Anzali Liman)بحیرہء خزر میں ایک کم عمق( پانی کا ایسا ذخیرہ ہے جو کسی بڑے پانی کے ذخیرے سے آبی جزیروں کی رکاوٹوں یا کم سطح والی(80میٹرتک)زیر آبی چٹانوں وغیرہ کے ذریعے الگ ہو گیاہو)ساحلی تالاب ہے جو بندر انزلی کے قریب ایران کے شمالی صوبے گیلان میں واقع ہے۔ یہ انزلی تالاب بندر انزلی کو دوحصوں میں تقسیم کردیتاہے جنہیں دو حفاظت یافتہ حصے تسلیم کیاگیاہے جن کے نام سیاہ کشیم اور سلکہ ہیں۔ اگرچہ اس تالاب میں آلودگی کافی حدتک پھیل چکی مگر پھر بھی یہ تالاب پرندوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں پرندے ہجرت کرکے آتے ہیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے لیے تولید کا عمل انجام دیتے ہیں مینڈک، دریائی کچھوے، سفید سارس، مچھلیاں اورٹڈی دل ان ہزاروں مخلوقات میں سے صرف چند نام ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلتاہے کہ انیسویں اور بیسویں صدی میں اس تالاب کا پانی بہت زیادہ نمکین ہو گیاتھا۔ 1930 میں اس کے حجم میں بہت زیادہ کمی ہو گئی۔ تاہم گذشتہ دس سالوں میں بحیرہ خزر میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے اس تالاب کی نمکینی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس جگہ کو جائے رامسار بھی قرار دیاگیاہے۔
حوالہ جات
ترمیمایرا ن کی جنگلی حیات قسط دہمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)