دائرۃ المعارف ایرانیکا

بین الاقوامی اور جامع ترین ایرانی علمی منصوبہ

دانشنامۂ ایرانیکا، ایرانی دائرة المعارف یا انسائیکلوپیڈیا ایرانیکا (لاطینی میں : Encyclopædia Iranica) ایک بین الاقوامی اور جامع ترین ایرانی علمی منصوبہ ہے جو کولمبیا یونیورسٹی نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکا کے مطالعہ ایران کے ماہر احسان یار شاطر کی سربراہی میں ایک مجلس ادارت کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے۔ ابتدائے تدوین سے یار شاطر اس کے مدیر تھے جبکہ 2017 کے اوائل میں اس کی ادارت اکتون دانیل کے سپرد کی گئی۔ مجلس ادارت میں ایرانیات پر گہرا مطالعہ اور تحقیق و دلچسپی رکھنے والے 38 بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے چنیدہ دانشوران شامل ہیں۔ جن کے ذمہ مدیر اعلی کی عنوانات و مندرجات میں معاونت کا فریضہ ہے۔ مدیران و مقالہ نگار اپنے اپنے شعبے کے تجربے کے مطابق عنوانات اور ان کے اندراجات و تنظیمات کے قواعد بھی طے کرتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم