انقسامیہ (mitogen) اصل میں ایک ایسا کیمیائیہ (chemical) ہوتا ہے کہ جو کسی خلیے میں انقسام (mitosis) کو تحریک دیتا ہے یا یوں کہ سکتے ہیں کہ خلیے کی تقسیم کو ابھارتا ہے۔ انقسامیات، خلیوں میں ایسی انتقال اشارہ (signal transduction) راہوں (pathways) کو بیدار و تیز کرتے ہیں جن میں انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ (mitogen activated protein kinase) ملوث ہوتا ہے۔ اب تک کے شواہد اور تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ مذکورہ بالا لحمیاتی حرمرہ، خلیات میں رونما ہونے والے انتقال اشارات میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

فائل:INQISAM1.PNG
دوران انقسام ایک خلیہ؛ اس خردبینی کے دوران تالُـّـقی (fluorescent) طراز اختیار کی گئی ہے جس میں لونجسیمات (chromosomes) کو نیلا اور دوک (spindle) کو سبز روشن دیکھا جا سکتا ہے
چند اہم الفاظ

انقسام
انقسامیہ
کیمیا
کیمیائی
کیمیائیہ
کیمیائی مرکب

mitosis
mitogen
chemistry
chemical (related)
chemical (compound)
chemical compound