انقلاب شمسی
انقلاب شمسی(انگریزی: solstices)سال کے ان دو زمانوں میں سے کوئی ایک جب سورج خط استوا سے دور ترین ہوتا ہے، شمال میں سب سے زیادہ دوری کا یہ نقطہ ٢١ جون کو اور جنوب میں٢٢ دسمبر کو ہوتا ہے، اوّل الذکر کو گرمائی انقلاب شمسی اور آخر الذکر کو سرمائی انقلاب شمسی کہتے ہیں۔ اس کا یک مطلب یہ بھی ہے کہ ؛ دور شمسی میں ان دو نقاط میں سے کوئی ایک جہاں ان زمانوں میں سورج ہوتا ہے، ان کو علی الترتیب راس سرطان اور راس جدی بھی کہتے ہیں۔ یعنی سال کے دوران وہ لمحہ ہے جب سورج خط سرطان یا خط جدی کے اوپر سے گزرتا ہے۔ یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔