انوشتگین
1077ء میں صوبے کی گورنری خوارزم شاہی خاندان کے جد اعلٰی انوشتگین کے ہاتھ آگئی جو سلجوقی سلطان کا غلام تھا۔ انوشتگین غیر معمولی ذہانت و قابلیت کا مالک تھا۔ اس لیے سلجوقی سلطان اس کو عزیز رکھتا تھا۔ اس کا ایک بیٹا قطب الدین محمد اول بھی انہی صلاحیتوں کا حامل تھا۔ اس کی تعلیم و تربیت سلجوقی امرا کے درمیان میں ہوئی تھی اس لیے سلجوقیوں نے اسے ایک صوبے کی حکومت سپرد کردی تھی جہاں وہ نہایت محنت سے اپنے فرائض منصبی بجا لاتا تھا۔ انوشتگین کی وفات کے بعد محمد کو اس کی قابلیت کی بنیاد پر باپ کی جگہ دی گئی،