انٹرنیٹ ورکنگ
انٹرنیٹ ورکنگ (internetworking) دراصل دو یا زائد شمارندی جالکارات کو باہم جوڑنے کا عمل ہے۔ اِس عمل کے ذریعے متصل شدہ نیٹ ورکات کے درمیان ایک اور نیٹ ورک تشکیل پاتا ہے جس کو بین نیٹ ورک یا وسطی نیٹ ورک (internetwork) یا عموماً صرف انٹرنیٹ بھی کہہ دیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایک مخصوص آلہ کی مدد سے انجام دیا جاتا ہے جس کو سالک (router) کہتے ہیں، یہ آلہ شمارندی جالاتِ کار (computer networks) کو آپس میں جوڑ کر اُن کے درمیان معطیات کی نقل و حرکت کو ممکن بناتا ہے۔