کیفیاتی تحقیق میں انٹرویو (انگریزی: Interview) ایک گدتگو ہے جس میں سوالات پوچھے جاتے ہیں تاکہ معلومات کو حاصل کیا جا سکے۔ انٹرویو کنندہ عمومًا ایک پیشہ ور یا با اجرت محقق ہوتا ہے۔ یہ کبھی کبھار تربیت یافتہ بھی ہوتا ہے، تاکہ وہ انٹرویو دہندے سے مناسب سوالات پوچھ سکے۔ اس میں متبادل سلسلہ جات ہو سکتے ہیں، جس میں مختصر سوالات اور جوابات کی گنجائش ہوتی ہے۔ اس کی بر عکس تصویر مرکوز گروہ ( focus groups) ہوتا ہے جس میں انٹرویو کنندہ کچھ لوگوں کے گروہ سے سوالات پوچھتا ہے اور اس سے انٹرویو دہندگان کے بیچ ہونے والی گفتگو پر غور کرتا ہے۔ ایضًا سروے ہوتے ہیں جو زیادہ گمنامی میں انجام پاتے ہیں اور اس میں جواب دہندوں کو محدود کیا جاتا ہے تاکہ قبل از وقت مطلوبہ جوابات کے معیار پر وہ کھرے اتر سکیں۔ نسلیاتی یا لسانیاتی تحقیقات میں انٹرویو کا مقصد مرکزی تصورات کے حقیقی زندگی میں معانی و مطالب سمجھنے کے لیے ہوتا ہے اور اس کے لیے جواب دہندوں کے نقطہ نظر کو کام میں لایا جاتا ہے۔

وقت اور معنویت ترمیم

کسی میں تحقیق کے صحیح طریقے پر انجام دیے جانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کی میعاد، انٹرویو کنندوں کی تعداد، موضوع اور در کار مقصد پہلے سے طے ہو۔ مثلًا، سائنس جرنل ’بی ایم سی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ میں موٹاپے کی وجہ جاننے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کالج کے زمانے سے ہی مرد و خواتین موٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ مختصر افراد پر کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نے کالج اور یونیورسٹی میں سال اول میں داخلہ لینے والے افراد میں موٹاپے کا جائزہ لیا اور کافی سال تک ان کی نگرانی کی۔ ان پیمانوں کے لحاظ کرنے سے ہی اس تحقیق کو افادیت ملی اور ایک عرصے تک اس تحقیق کا حوالہ دیا جانا ممکن ہو سکتا ہے۔ [1]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم