انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان میں ایک ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیئر ہسپتال  ہے۔ اس کی تعمیر 2004 ء میں شروع ہوئی اور اسے 2007 ء میں عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا پیپر لیس ہسپتال ہے۔

یہ ایک نجی ہسپتال ہے لیکن یہاں تمام تر خدمات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔’’فری پبلک ہاسپٹل‘‘" کا خیال میڈیکل کے چار طالبِ علموں نے اس وقت پیش کیا جب انھوں نے 1987 ء کے بوہری بازارمیں ہونے والے دھماکے  کے دوران قریبی کراچی سول اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں فوری طبّی امداد کی محدود سہولیات کی وجہ سے زخمیوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا کیا۔

انڈس ہسپتال
The Indus Hospital
فائل:Indus Hospital.png
انڈس ہسپتال
جغرافیہ
مقامکورنگی کراسنگ، کراچی، سندھ، پاکستان
تنظیم
دیکھ بھال نظامنجی
فنڈنگعوامی
خدمات
شعبہ ایمرجنسیہاں
تاریخ
قیام2007
روابط
ویب سائٹhttp://www.indushospital.org.pk/

۔