انڈین ویمن لیگ ہندوستان میں خواتین کے پیشہ ورانہ فٹ بال کلب مقابلوں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ مقابلے کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز اکتوبر 2016 کو کٹک میں ہوا[1]۔ لیگ کا اہتمام آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کرتا ہے۔ مقابلے کی فاتح اے ایف سی ویمنز کلب چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہے، جو ایشیا میں خواتین کے کلب فٹ بال کے اعلی درجے کا مقابلہ ہے

Indian Women's League
ملکIndia
کنفیڈریشنAFC
قیام2016؛ 8 برس قبل (2016)
ٹیموں کی تعداد12
سطح پر پرامڈ1
اخراجState leagues
بین الاقوامی کپAFC Women's Club Championship
موجودہ چیمپئنGokulam Kerala (1st title)
سب سے زیادہ چیمپئن شپEastern Sporting Union
Rising Student's Club
Sethu FC
Gokulam Kerala
(1 time each)
ی وی شراکت دارSportsCast India
ویب سائٹwww.the-aiff.com/competitions/iwl/
2020-21 IWL season

تاریخ

ترمیم

1991 سے ہندوستان میں خواتین کا سب سے بڑا فٹ بال ٹورنامنٹ ہندوستانی خواتین کی فٹ بال چیمپئن شپ رہا ہے۔ ٹورنامنٹ نے سنتوش ٹرافی کے برابر خواتین کے طور پر کام کیا۔اس سے پہلے ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر تی تھیں لیکن خواتین کے لیے کوئی منظم قومی فٹ بال لیگ نہیں ہوئی تھی۔ تاہم پہلی خواتین کی ریاستی فٹ بال لیگ 1976 میں منی پور میں قائم کی گئی تھی۔ انڈین فٹ بال ایسوسی ایشن آف ویسٹ بنگال نے 1993 میں کلکتہ ویمن لیگ کی بنیاد رکھی۔ 1998 اور 1999 میں بالترتیب ممبئی اور گوا میں بھی لیگ شروع کی گئیں

2014 میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی کامیابی کے بعد خاص طور پر ایس اے ایف ایف SAFF خواتین کی چمپئن شپ میں حال ہی میں شروع ہونے والی اور کامیاب انڈین سپر لیگ کی طرح خواتین کی فٹ بال لیگ شروع کرنے کے لیے زور دیا گیا۔ پونے اور بنگلورو ایف سی جیسے کلبوں نے خواتین کی لیگ میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی  یہی وہ وقت تھا جب  اے آئی ایف ایف AIFF نے خواتین کے لیے آئی ایس ایل  ISL طرز کی لیگ بنانے کا منصوبہ شروع کیا۔

سیزن

ترمیم

سیزن 1 (2016–17)

ترمیم

24 جنوری 2017 کو، AIFF نے چھ ٹیموں کے ساتھ خواتین کی پہلی پیشہ ورانہ لیگ کا آغاز کیا۔ حصہ لینے والی ٹیمیں – ایف سی الکھپورہ (ہریانہ)، جیپیار انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ایف سی (پڈوچیری)، ایزول ایف سی (خواتین) (میزورم)، ایف سی پونے سٹی (خواتین) (مہاراشٹرا)، رائزنگ اسٹوڈنٹس کلب (اڈیسہ) اور ایسٹرن اسپورٹنگ یونین (منی پور) ) ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں جس کے ساتھ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔ دو ہفتے جاری رہنے والی انڈین ویمن لیگ (IWL) کے تمام میچ دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

سیزن 2 (2017–18)

ترمیم

سیزن کا فائنل راؤنڈ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، شیلانگ میں کھیلا گیا۔ اوڈیسہ کے رائزنگ اسٹوڈنٹس کلب نے ایسٹرن اسپورٹنگ یونین کو ہرا کر چیمپئن کا تاج پہنا۔



حوالہ جات

ترمیم
  1. Rohan Puri (21 April 2016)۔ "Women's football league from October"۔ Times of India۔ 26 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2016