انھے شریف
ANHE SHARIF انھے شریف
گاؤں انھے شریف ضلع منڈی بہاولدین کا ایک قدیم اور خوبصورت گاؤں ہے ...جس کے مشرق میں گاؤں تخت محل ، مغرب میں قصبہ میانوال رانجھا ،جبکہ جنوب مغرب میں خیروال اور شمال مغرب میں کھمب خورد ہے _ یہاں باقاعدہ ڈاکخانہ موجود ہے جس کا پوسٹ بکس نمبر 50491 ہے۔بہت تعداد میں اس گاؤں سے گورنمنٹ آفیسر پولیس سے وابستہ افراد ہیں اور وکیل اور دوسرے شعبہ جات سے تعلق رلھنے والے ہیں۔اس گاؤں کے زیادہ تر باسی شعبہ زراعت سے منسلک ہیں _ گاؤں میں 2 مین مساجد ہیں ایک مرکزی محمدی اہل حدیث دوسری جامعہ ابوبکر صدیق مسجد ہے۔گاؤں افراد ہر غم خوشی میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں ...اس گاؤں میں اگر قوم کی بات کی جائے تو رانجھا برادری ،وڑائچ برادری گوندل برادری، بھٹی برادری ، ورک برادری ، بھون برادری ،اور مسلم شیخ برادری سے تعلق رکھتے ہیں _ گاؤں کے جنوب میں جنازہ گاہ اور قبرستان واقع ہے