انیتا فائے ہل (پیدائش 30 جولائی) ایک امریکی وکیل اور ماہر تعلیم ہیں۔ وہ برینڈیز یونیورسٹی میں سماجی پالیسی، قانون اور خواتین تعلیم کی پروفیسر ہیں۔وہ ہیلر اسکول برائے سماجی پالیسی اور انتظامیہ یونیورسٹی کی تدریسی رکن ہیں [1] ۔ وہ 1991 میں اس وقت قومی شخصیت بن گئیں جب انھوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے محکمہ تعلیم میں اپنے انتظامی افسر  کلرینس تھامس (امریکی سپریم کورٹ کے لیے نامزد) پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

انیتا ہل اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئیں، وہ اپنے والد البرٹ اور والدہ ارما ہل کے 13 بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ [2] [3] ان کا کنبہ آرکنساس سے آیا تھا جہاں ان کے دادا اور نانا غلامی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ [4]  

اوکلاہوما کے مورس ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انھوں نے اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور 1977 میں اعزاز کے ساتھ نفسیات میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔[2] [3]  

انھوں نے راس کی واشنگٹن ڈی سی فرم کے ساتھ بطور ایسوسی ایٹ اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1981 میں وہ کلیرنس تھامس کی وکیل کی مشیر بن گئیں جو اس وقت امریکی محکمہ تعلیم کے دفتر برائے شہری حقوق کے دفتر کی اسسٹنٹ سکریٹری تھیں۔

جب تھامس 1982 میں امریکی روزگار مواقع کمیشن (ای ای او سی) کے چیئرمین بنے تو انیتا ہل نے 1983 میں ملازمت چھوڑ کر ان کی معاون کی حیثیت سے کام شروع کر دیا [5]۔

درس و تدریس

ترمیم

انیتا ہل اس کے بعد اورنل رابرٹس یونیورسٹی ک میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئیں جہاں انھوں نے 1983 سے 1986 تک تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔[6]

1986 میں انھوں نے اوکلاہوما کالج آف لا یونیورسٹی کے اساتذہ میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ تجارتی قانون اور معاہدوں کی تدریس سے وابستہ رہیں۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Anita Hill"۔ Encyclopedia Britannica۔ October 2, 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ October 20, 2018 
  2. ^ ا ب "Anita Hill's Testimony and Other Key Moments From the Clarence Thomas Hearings" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ October 11, 2018 
  3. ^ ا ب "Anita Hill - Opening Statement" (PDF)۔ American Rhetoric۔ October 11, 1991۔ March 4, 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 18, 2016 
  4. Douglas Frantz، Sam Fulwood III (October 17, 1991)۔ "Senators' Private Deal Kept '2nd Woman' Off TV: Thomas: Democrats feared Republican attacks on Angela Wright's public testimony. Biden's handling of the hearing is criticized."۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2011 
  5. Cinny Kennard (October 13, 2011)۔ "Twenty Years Later: Covering the Anita Hill Story"۔ HuffPost۔ اخذ شدہ بتاریخ February 6, 2015۔ In Norman that Oct. 15 night, I asked Hill if she would do it all over again. 'I'm not sure if I could have lived with myself if I had answered those questions any differently,' she replied. 
  6. Sheryl Gay Stolberg، Carl Hulse (April 25, 2019)۔ "Joe Biden Expresses Regret to Anita Hill, but She Says 'I'm Sorry' Is Not Enough"۔ The New York Times (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0362-4331۔ اخذ شدہ بتاریخ April 26, 2019 
  7. Caroline Kelly۔ "Joe Biden and Anita Hill finally spoke. She says he doesn't understand the damaged he caused."۔ CNN۔ اخذ شدہ بتاریخ April 26, 2019