اورنگ زیب قاسمی
اورنگ زیب قاسمی Aurang zeb Qasmi اردو کے ایک مترجم اور مصنف ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ قاسمی ضلع مردان سے تعلق رکھتے ہیں۔ سینئر سبجکیٹ سپشلسٹ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔جین ائیر کااردو ترجمہ 2020 میں شائع کیا۔ اس کے بعد یونانی اساطیر کے دلچسپ واقعات کراچی سے شائع کیا۔ یہی کتاب ہندوستان سے یونانی اساطیر کے دیوی دیوتا کے نام سے شائع ہوئی۔ 2021 میں مغربی ادب کی تحریکیں شائع کی۔ یہ اہم کتاب سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہوئی۔ 2022 میں پروسپر میریمی کے ناولا کارمن کا اردو ترجمہ ایک تھی جپسی کے نام سے کیا۔ حال ہی میں ادبی تھیوری ( بنیادی تصورات اور مباحث) شائع ہوا ہے۔
2024 میں ہندوستان سے ان کی ایک اور تصنیف " ادبی تھیوری اور تحریکیں " معصومہ پبلیکیشنز نے شائع کی۔[1]
حالات زندگی
ترمیماورنگ زیب قاسمی یکم ستمبر 1980 کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان تحصیل کاٹلنگ کے ایک نواحی علاقے قاسمی میں مہابت خان کے ہاں پیدا ہوئے۔چھ بھائیوں اور چار بہنوں میں آپ سب سے بڑھے ہیں۔گورنمنٹ ہائی اسکول قاسمی سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی کا امتحان 1998میں پاس کیا۔ اسی دوران کالج کے رسالے خیبر میں آپ کا ایک مزاحیہ مضمون " زہ چے کالجی شوم " شائع ہوا۔ اس مضمون میں پطرس کے اسلوب کی جھلک نظر آتی ہے۔بی اے اور ایم اے کے امتحانات پشاور یونیورسٹی سے پاس کیے۔ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان سے ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔زندگی کے نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور اپنی ہمت کی بدولت پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہوکر سبجیکٹ سپشلسٹ منتخب ہو گئے۔
- ↑ "Instagram"۔ www.instagram.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2024