اوزون تہہ
قدرتی طور پر زمین کے گرد فضا میں گیس کی ایک تہ ہے جسے اوزون تہ یا اوزون پرت (انگریزی: Ozone layer) کہتے ہیں۔ یہ سورج سے آنے والی نقصان دہ الٹرا وائلٹ یعنی بالا بنفشی شعاعوں کو جذب کر لیتی ہے۔
گذشتہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث اوزون کی اس حفاظتی تہ میں خاتمہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق کچھ ممالک جن میں انٹارکٹیکا کے جنوبی اوزون ہول، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا شامل ہیں۔ ان تمام علاقوں میں سردی کے موسم میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔ کیونکہ کم درجہ حرارت پر کلوروفلورو کاربنز (کلورین فلورین اور کاربن پر مشتمل کمپاؤنڈر جو ریفریجریٹرز اور مختلف مصنوعات کی پیکنگ میں استعمال ہوتے ہیں) تیزی سے کلورین گیس میں تبدیل ہوتی ہیں۔ الٹراوائلٹ شعاعوں اور کلورین کا تعامل، وسیع پیمانے پر اوزون کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔