اولیہ ذخیرہ
اولیہ ذخیرہ (Primary Storage)، جو آج کل یادداشت (Memory) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مواد ذخیرہ خانہ ہے جس پر شمارِند کو بلاواسطہ دَسترس ہوتی ہے۔ مرکزی عملی اِکائی (Central Processing Unit) لگاتار اوّلیہ ذخیرہ میں موجود ہدایات کو پڑھتا اور اُن پر عمل درآمد کرتا رہتا ہے۔ مواد، جو سرگرمئ عمل ہوتا ہے، بھی اولیہ ذخیرہ میں ہم آہنگ انداز میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
تصادفی تقربی یادداشتہ (Random Access Memory) ایک پُرزہ ہے جو شمارِندی مواد (Data) کی ذخیرہ اندوزی کے لیے اِستعمال ہوتا ہے۔ تصادفی تقربی یادداشتہ، اوّلیہ ذخیرہ کی ایک قسم ہے۔