اوڈگبو نائجیریا کے صوبہ اونڈو کا مقامی حکومتی علاقہ ہے، اس کا مرکز اورے گاؤں ہے۔[1] شہر کا کل رقبہ 1٫818 کلومیٹر (702مربع میٹر)ہے،شہر کی کل آبادی 2006 کی مردم شماری کے مطابق 230٫351 ہے۔ اورے کی جانب نئے رہائشی لوگوں کی رغبت کے باعث 2020 کی مردم شماری میں اس کی آبادی 600٫000 درج کی گئی۔


اوڈگبو
مقامی حکومتی علاقہ
ملکنائجیریا
ریاستاوندو ریاست

اوڈگبو مقامی حکومت کے لوگ نسلاً یوروبا ہیں،یہ لوگ بشمول ارارومی اوبوس ایک ہی قسم کے رواجوں اور طور طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔مقامی حکومتی لوگوں کی زبان علاقائی ہے جو اونڈوس سے مناسبت رکھتی ہے،یہ لوگ اورے گاؤں کے تحت آنے والی بستیوں اور گاؤں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جن کے چند نام یہ ہیں : اگبابو،لافے،موڈے بیایو،اشے با،اوکے اولووا،آئے تے ڈو،آگو الایے،اجے بے مڈے لے،اجیبامبو،کجولا،آئسان،اونیپراگا،امورن،لالیپا،اوکے فارا،آئے ٹورو،سڈیگی،اوکے اوجاکوپارون،لوکوٹاارارومی،بسولا،اگریفون،اڈے ونلے،آئے ٹمبو،کوسے رو،اومووولے،اونیپے ٹے سی،49 مائل،لابون،اکنسے یے،تیمیڈیرے،سوکوٹو،بولورنڈورو،فیسوجوئے،اوڈوڈووا،اجیبوڈو۔

اوڈگبو کی سرحد شمال میں اونڈوس،مشرق میں اکالاز،جنوب میں صوبہ اوگن کے اجے بوس اور مغرب میں صوبہ اوسون سے ملتی ہیں۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ اوڈگبو مقامی حکومت کے کئی گاؤں غیر مقامی لوگوں کے آباد کردہ ہیں، مثلاً اویو اور اوسون صوبہ کے لوگ،ارے لے کے اکالی لوگ،اوکیٹیپوپاکے لوگ اور مقامی حکومت اونڈو کے لوگ قابل ذکر ہیں۔ مقامی حکومت اوڈگبو کا سب سے بڑا گاؤں اورے ٹاؤن ہے، یہ ایک بڑا گاؤں ہے جو جنوب مغرب کو جنوب  مشرق سے جدا کرتا ہے۔مقامی حکومت کا دفتر اسی گاؤں میں واقع ہے۔اس گاؤں میں بڑھتی تجارت کے سبب ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ اس میں بستے ہیں۔ علاقہ کا ڈاک کا مخصوص نمبر 350 ہے۔[2]

تاریخ ترمیم

اوڈگبو مقامی حکومت میں دو اہم بادشاہتیں ہیں۔ ایک اوڈگبو حکومت اور دوسرے ارارومی اوبو حکومت۔ اوڈگبو حکومت کا سربراہ اورونجا ہے اور ارارومی اوبو حکومت کا سربراہ اجوبو ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Ore will be the New Nnewi before 2024 - Akeredolu"۔ The Guardian Nigeria News - Nigeria and World News (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2022 
  2. "Post Offices- with map of LGA"۔ NIPOST۔ October 7, 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2009