اپاسٹل (انگریزی: Apostle) ایک تاریخی دور ڈراما فلم ہے جو 2018ء میں بنی۔اس فلم کے ہیرو ڈین سٹیونز اور اُن کی بہن کا کردار ایلن ریس نے ادا کیا ہے۔

اپاسٹل (فلم)
Film poster
ہدایت کارGareth Evans
پروڈیوسر
  • Gareth Evans
  • Ed Talfan
  • Aram Tertzakian
تحریرGareth Evans
ستارے
موسیقی
  • Fajar Yusekemal
  • Aria Prayogi
سنیماگرافیMatt Flannery
ایڈیٹرGareth Evans
تقسیم کارنیٹ فلکس
تاریخ نمائش
  • 21 ستمبر 2018ء (2018ء-09-21) (Fantastic Fest)
  • 12 اکتوبر 2018ء (2018ء-10-12)
دورانیہ
129 minutes[1]
ملک
  • ریاست ہائے متحدہ
  • مملکت متحدہ
زبانانگریزی

کہانی

ترمیم

اپاسٹل فلم کی کہانی سنہ 1905 میں برطانیہ کے قریب ایک جزیرے کر گرد گھومتی ہے جہاں برطانوی حکومت کے باغی ایک شخص "میلکم" نے ایک فرقے کا آغاز کرکے خود کو روحانی پیشوا بتاتے ہوئے ایک خفیہ کمیونٹی کی بنیاد رکھی ہوتی۔ اس فرقے کے حامی، تھامس رچرڈسن (ڈین سٹیونز) کی بہن جینی (ایلن ریس) کو اغواء کرکے اپنے جزیرے پے یرغمال بنائے ہوتے ہیں۔ جسے رہا کروانے کی غرض سے تھامس بطور جاسوس اکیلا ہی اس جزیرے کی طرف روانہ ہوجاتا ہے۔ وہاں پہنچ کر چند دن میں ہی اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ فرقے کا لیڈر میلکم اس جزیرے میں چند پراسرار اور قابل تشویش راز چھپائے ہوئے ہے۔ اور اس کمیونٹی میں رہنے والے اکثریت لوگ میلکم کے غلاموں کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنی بہن کو بچانے کے مشن کے دوران میں تھامس حادثاتی طور پر جزیرے کے نیچے قائم زیرزمین ٹنلز میں جا پہنچتا ہے جہاں اس کی مڈبھیڑ چند خوفناک مخلوقات سے ہوجاتی ہے۔ جس کے بعد تھامس کو اندازہ ہوتا ہے کہ میلکم نے قدیم دور کی ایک آسیبی طاقت کو جزیرے کے باسیوں کا خون پلا پلا کر ٹنلز میں قید کررکھا ہے۔ آخر کار ایک طویل جدوجہد اور قتل و غارت کے بعد تھامس شدید زخمی حالت میں اس آسیبی طاقت کو میلکم کی قید سے آزاد کرالینے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "It's The Fantastic Fest 2018 First Wave!"۔ Fantastic Fest۔ 31 جولائی 2018۔ 31 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2018