اپالو مشنز کی فہرست
ناسا نے 1963 سے 1972 تک چاند کے لیے 12 اپولو مشنز لانچ کیے جن میں سے 6 چاند کی سطح پر اترے، 7 دسمبر 1972 کو ناسا نے اس سیریز کا آخری مشن اپولو 17 لانچ کیا، اس مشن میں 3 خلاء بازوں نے حصہ لیا، 4 دن کا سفر طے کرنے کے بعد یہ مشن 11 دسمبر کو چاند کی سطح پر اترا اس مشن نے مختلف ریکارڈ قائم کیے اس نے چاند پر 3 دن قیام کیا جس میں سے 22 گھنٹے اس نے چاند پر چہل قدمی کی، خلابازوں نے 35 کلومیٹر تک کے علاقے سے 110 کلوگرام تک مختلف پتھر جمع کیے اور 14 دسمبر کو زمین کی طرف واپسی پکڑی، 19 دسمبر کو یہ مشن زمین پر لینڈ ہو گیا، نیل آرمسٹرانگ جنھوں نے چاند پر پہلا قدم رکھا وہ 1970ء جبکہ اپالو 17 کے خلاء باز جین کرنین اور رونالڈ ایون 1973ء میں کراچی آئے، پاکستانی قوم نے ان پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انھوں نے پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور ایک پاکستانی جھنڈا ذو الفقار علی بھٹو کو پیش کیا، آپ کو جان پر حیرانی ہوگی اپولو 17 یہی پاکستانی جھنڈا چاند پر لے کر گیا تھا اور یہ جھنڈا چاند پر 3 دن گزار کر آیا تھا جو تحفے میں پاکستان کو پیش کیا گیا، اس کے علاوہ چاند کی سطح سے لایا گیا پتھر کا ٹکڑا بھی تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، ناسا کی جانب سے دیے گئے یہ انوکھے تحفے آج بھی کراچی میوزیم میں موجود ہیں