اکالۃ البلدان : مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام اکالۃ البلدان بھی ہے جس کے معنی ہیں شہروں کو کھا جانے والا شہر(سب پر غالب آنے والا)
اس شہر کا اللہ تعالیٰ نے تمام شہروں کے مقابلہ میں جلال و جمال کے اعتبار سے ممیز اور بلند فرمایا اسی طرح تمام بستیاں اس کے مقابلے میں پست کر دی گئیں اور اس شہر کو سب شہروں پر تسلط حاصل ہوا [1]
ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اس بستی کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا ہے کہ جو ساری بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب آجائے گی) لوگ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے وہ برے لوگوں کو اس طرح دور کرے گا جس طرح بھٹی لوہے کے میل کی چل کو دور کرتی ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مدینہ منورہ ،صفحہ 25 محمد مسعود عبدہ،مشربہ علم و حکمت (دارالشکر) لاہور
  2. صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 860