اکا مہادیوی ویرشیو سلسلہ سے وابستہ کنڑشاعری کی مشہور و معروف ہستی تھیں۔ اکا مہادیوی کی پیدائش بارہویں صدی میں جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں اودتدی نامی جگہ پر ہوئی تھی۔ ان کے وچن کنڑ شاعری میں بھکتی شاعری اعلی مقام کی حامل ہے۔ انھوں نے کل ملاکر تقریبا 430 وچن کہے تھے، جو دیگر معاصرسنتوں کے وچن سے کم ہیں، پھر بھی انھیں ویر شیو پنتھ کے دوسرے سنتوں جیسے بسو، چینن بسو، کنری بوم میا، سدھارتھ، الام پربھواور دسی میا نے ان کو اعلی مقام تفویض کیا ہے۔ بارہویں صدی کے مشہور کنڑ شاعرہ اکا مہادیوی شیو کی ایک عظیم بھکت تھیں۔ والد نرمل شیٹی اور والدہ سومیت کی بیٹی مہادیوی جی کا جنم شیوموگہ ضلع کے شکارپورتعلقہ کے گاؤں میں لگ بھگ 1130 ء میں ہوا تھا۔ ان کے والدین شیو بھکت تھے۔ دس سال کی عمر میں مہادیوی نے شیو منترکی تربیت حاصل کی۔ انھوں نے اپنی کئی نظموں میں بھگوان شیو کی بڑی لاجواب تصویر پیش کی ہے۔ وہ پربھو کی سگن بھکتی کرتی۔ وہ بھگوان شیو کو خوبصورت چمیلی کے پھول کے مماثل سفید حسین وجمیل کہہ کر ان سے خطاب کرتی ہیں۔ انھوں نے بھگوان شیو کو ہی اپنا شریک حیات سمجھا۔ شمالی ہندوستان کی بھکت میرا بائی کے کرشن پریم کی طرح ہی مہادیوی جی شیو کے عشق میں مبتلا تھیں۔ ان کی شادی شدہ زندگی بھی کچھ حد تک میرابائی کے مثل تھی۔

An idol of Akkamahadevi installed in a temple at her birth-place، Udathadi
A statue of Akkamahadevi installed at her birth-place، Udathadi

باہری کڑیاں ترمیم

حوالے ترمیم