اکرم اکرام شاہ
لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر اقبالیات، کالم نگار ، فارسی شاعر ، محقق ، ماہر تعلیم ، فارسی دان
تعارف
ترمیمڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام بن پیر سید محمد مالک شاہ رح پیر سید علی سالک پیر و مرشد رح کے چھوٹے بھائی تھے،
پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام شاہ اردو اور فارسی زبانوں میں کئی کتب کے مصنف تھے۔ جامعہ پنجاب لاہور میں تدریس کرتے رہے، پنجاب یونیورسٹی میں قائم پہلی اقبال چیئر کے سربراہ رہے. اقبالیاتی ادب میں معروف تحقیقی کارنامہ "دائرہ معارف اقبال" آپ ہی کی نگرانی میں مکمل ہوا تھا۔روزنامہ نوائے وقت میں مستقل کالم لکھتے تھے،،[1]متخلص بہ "اکرام" فارسی شاعری کرتے تھے
پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ برسوں پنجاب یونیورسٹی میں صدرِ شعبۂ فارسی، پرنسپل اورینٹل کالج، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ اور صدر مسندِ اقبال رہے. 1999ء کے لگ بھگ اقبال اکادمی پاکستان نے ایوان اقبال میں ان کے اقبالیات پہ تین ماہ پہ مشتمل لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا تھا،
تصانیف
ترمیم- اکرام نامے (پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام کے خطوط بنام پروفیسر ڈاکٹر عارف نوشاہی)[2]
- آثار الاولیاء
- اردو ترجمہ فارسی مثنویات اکرام
- اقبال ایک تحریک (2004ء)
- تاج الاولیاء (حضرت قبلہ الشاہ سیدنا محمد عبد الشکور جہانگیری رح) سوانح
- آثار الشعراء
وفات
ترمیمپروفیسر ڈاکٹر اکرم اکرام شاہ 20 اگست 2022ء کو لاہور میں وفات پا گئے.