اکشوہنی
اکشوہنی (انگریزی: Akshauhini) (سنسکرت: अक्षौहिणी akṣauhiṇī) اکشوہنی قدیم ہندوستان میں فوج کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ یہ سنسکرت کا لفظ ہے۔ مختلف ذرائع سے اس کی تعداد میں کچھ فرق ہے۔ مہا بھارت کے مطابق، اس میں 21,870 رتھ، 21,870 ہاتھی، 65,610 گھڑ سوار اور 1,09,350 پیدل سپاہی تھے۔